جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 67 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 247افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ78ہزار958) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ60 ہزار 966فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد70لاکھ9ہزار 238ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ89 لاکھ 4ہزار51 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں کولمبیا چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
کولمبیا کے بعد جنوبی افریقہ، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل کے فٹبالر نیمار کورونا کی زد میں آگئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








