اسلام آباد: پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کی بیماری کے علاج کیلئے ڈائلیسز مشین تیار کر لی گئی جس پر وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خون لیے بغیر گردوں کے علاج کیلئے ڈائلیسز مشین تیار کی گئی۔
Pakistan develops first bloodless, affordable dialysis machine for kidney disease treatment…. https://t.co/TsNPpcuQfS
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 5, 2020
واضح رہے کہ پاکستان میں تیار کی گئی گردوں کے علاج کی مشین خون لیے بغیر علاج کی صلاحیت رکھتی ہے جو گردوں کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی جیسے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایڈوانس اسٹیج کے گردوں کے علاج کیلئے عوام کو ڈائلیسز تجویز کیا جارہا ہے جو کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں لاہور کی کمپنی بائیو ٹیکنالوجی نے خون لیے بغیر ڈائلیسز کی مشین تیار کی۔
بائیو نکس میڈیکل ڈیوائسز نامی امریکی کمپنی نے بائیو ٹیکنالوجی کو ڈائیلسز مشین تیار کرنے میں تعاون فراہم کیا۔ روبو کڈنی نامی یہ مشین گردوں کے مریضوں کو گھر بیٹھے علاج کی سہولت مہیا کرتی ہے۔
یہ مشین تیار کرنے کا سہرا بائیو نکس کے سی ای او، پاکستانی نژاد شہری فرخ عثمان کے سر ہے۔ مشین کو ایسے عوام کا معیارِ زندگی بلند کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے جو گردوں کی بیماری جیسی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوجوان تیز رفتار انسانی کیلکولیٹر قرار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








