اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں بلند و بالا پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں بلند و بالا پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں بلند و بالا پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری

اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 13 میں مبینہ طور پر شہری انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے بلند و بالا عمارات اور پلازوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مافیا کو درپردہ سپورٹ کرنے میں مصروف ہیں۔ شہرِ اقتدار کے سیکٹر ایچ 13 میں غیر قانونی طور پر جائیدادوں پر قبضے کرکے بلند و بالا پلازوں کی تعمیر جاری ہے جس کیلئے سی ڈی اے سے نقشہ بھی پاس نہیں کرایا گیا۔

ٹیکس کی ادائیگی کیے بغیر تعمیرات پر ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایچ 13 میں 15 سے 20 پلازوں کی تعمیرات غیر قانونی ہیں۔ یہ پلازے موجودہ حکومت کے مقامی عہدیداروں کے ہیں جس کی وجہ سے پولیس اور شہری انتظامیہ علاقے میں کارروائی سے گریزاں نظر آتی ہے۔

علاقے کے رہائشیوں نے سپریم کورٹ میں کیس دائر کیا ہوا ہے کہ انہیں زمین کی قیمت ادا کی جائے جس پر سپریم کورٹ نے حکمِ امتناعی جاری کیا تھا کہ جب تک سی ڈی اے عوام کو پیسوں کی ادائیگی نہیں کرتا، علاقے میں کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد رہے گی۔ اس کے باوجود غیر قانونی تعمیرات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پمز میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

Related Posts