وزیر اعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی

تازہ ترین

تازہ ترین

PM Imran Khan reaches Quetta, meets Balochistan CM

کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات کی ،دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

کوئٹہ پہنچنے پر ہوائی اڈے پر گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز ، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے 700 ملین کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات ، امدادی سرگرمیوں ، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے میں کوروناوائرس کی صورتحال کے بارے میں جائزہ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

صوبائی کابینہ کے ممبران اور پی ٹی آئی کے وفد بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Related Posts