سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے پر طلباء و طالبات کیلئے کیمپس کے نام سے نیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک نے یہ پلیٹ فارم کالج کی سطح پر ہم جماعت طلباء و طالبات میں رابطے کیلئے قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت فیس بک میں ہی کالج کے طلباء و طالبات کو کیمپس کے نام سے نیا پلیٹ فارم میسر آ سکے گا۔
اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلباء و طالبات کی تعلیم لاک ڈاؤن کی پابندی کے باعث آن لائن ہے جس کے تناظر میں ہم ایک کالج نیٹ ورک قائم کرنا چاہتے ہیں جس کی مدد سے طلباء و طالبات تعلیمی عمل سے منسلک رہ سکیں گے۔
کیمپس کے نام سے طلباء و طالبات تعلیمی عمل کو آن لائن جاری رکھنے کیلئے اسٹڈی گروپس اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کو شروع کرسکیں گے۔ ہر طالبِ علم یا طالبہ کی ایک پروفائل ہوگی جس میں فیس بک کی طرز پر نام، تعلیمی تفصیلات اور کور فوٹو کی سہولیات میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا انتہا پسند ہندوؤں کے مسلم مخالف پیغامات ہٹانے سے انکار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








