پولیس کانسٹیبل نے غیر عورت کیساتھ ناجائز تعلقات سے روکنے پر بیوی کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

police constable kill his wife in punjab

وہاڑی:شوہر کو غیر عورت کیساتھ تعلقات سے منع کرنے پر ایک اور حوا کی بیٹی موت کی نیند سوگئی ،پولیس کانسٹیبل نے باپ اور بھائی کے ساتھ مل کر گلا دبا کر بیوی کو قتل کر دیا۔

شوہر اور اس کے ساتھیوں نے ماریہ بی بی کو قتل کر کے نعش پنکھے سے لٹکا دی، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ نمبر 266 زیر دفعہ 302 درج کر لیا۔

مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف کے کسی خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ، منع کرنے پر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو قتل کر دیا ، ملزمان کوگرفتار نہ کرنے پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:سی ڈی اے کے سینئر اسپیشل مجسٹریٹ نے نادہندگان سے 10 لاکھ روپے نکلوا لیے

خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے،اس موقع اہل محلہ کی کثیر تعداد موقع پرپہنچ گئی۔

مقتولہ کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ماریہ نسرین کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔

Related Posts