اسلام آباد:تحصیل و ضلع ہری پور میں پولیس تشدد سے نوجوان عظمت رحمان اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھا،متاثرہ نوجوان عظمت رحمان کے والد محمد اعجاز کے مطابق میں ضلع ہری پور گاؤں پڈھانہ کا رہائشی ہوں 12 جولائی کو میرے بیٹے عظمت رحمان کو تھانہ کھلا بٹ کی پولیس اے ایس پی قیس خان کی قیادت میں گھر سے اٹھا کر لے گئی۔
تھانے میں پہنچتے ہی عظمت رحمان پر بہیمانہ تشدد د کرنا شروع کر دیا، اسے الٹا لٹکا کر ہاتھ پاؤں باندھ بند کر منہ پر کالی پٹی چڑھا کر اتنا تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔

اے ایس پی قیس خان اور سب انسپکٹر عبدالرشید ایلیٹ فورس،دونوں دوران تشدد کرسی پر بیٹھ کر چارسپاہیوں کو آرڈر کرتے رہے کہ اس کو مارو اور اتنا مارو کہ یہ بے ہوش ہو جائے دوران تشدد میرے بیٹے سے نثار کے بارے میں پوچھتے رہے کہ نثار کی زمین پر قبضہ کیوں نہیں چھوڑتے۔

جب ہم لوگ تھانے پہنچے تو اے ایس پی قیس خان اور سب انسپکٹر مشوانی تھانے کے پچھلے گیٹ سے بھاگ نکلے،میرے بیٹے کو جعلی ریپ کیس میں اٹھا کر لے گئے،آصف خان جس نے اپنے بھتیجے عباس کے ساتھ بدفعلی کا جھوٹا پرچہ کٹوا یا یہ لوگ جسم فروشی کا دھندہ کرتے ہیں اور پیسے لے کر کسی پر بھی جعلی کیس ڈالوا سکتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








