وزیرِ اعظم عمران خان ہری پور میں پاک آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم عمران خان ہری پور میں یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ہری پور میں یونیورسٹی کا افتتاح آج کریں گے

اسلام آباد:  وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ آج ہری پور پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم  پاک آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء، کابینہ اراکین اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوگی۔ پاک آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔

دورۂ ہری پور کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

پاک آسٹریا یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)، ریلوے انجینئرنگ، منرل ریسورس انجینرئنگ، زرعی فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے تکنیکی کورسز کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کے نئے وزیرِ اعظم کے ساتھ  تعلقات مضبوط کریں گے۔عمران خان

Related Posts