اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ آج ہری پور پہنچیں گے جہاں وزیرِ اعظم پاک آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء، کابینہ اراکین اور اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوگی۔ پاک آسٹریا یونیورسٹی کا افتتاح کیا جائے گا۔
دورۂ ہری پور کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
پاک آسٹریا یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس)، ریلوے انجینئرنگ، منرل ریسورس انجینرئنگ، زرعی فوڈ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے تکنیکی کورسز کرائے جائیں گے۔
Prime Minister Imran Khan will inaugurate the KP Govt flagship project Pak-Austria Fachhochschule University in Haripur today iA. University ll offer specialised courses in Artificial Intelligence,Railway Engineering, Mineral Resource Engineering, Agri Food Technologies & others pic.twitter.com/QS997prC4V
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 16, 2020
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے نئے وزیرِ اعظم کے ساتھ تعلقات مضبوط کریں گے۔عمران خان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








