بھارتی وزیرِ اعظم نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، بورس جانسن کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ اعظم نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، بورس جانسن کی مبارکباد
بھارتی وزیرِ اعظم نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، بورس جانسن کی مبارکباد

نئی دہلی / لندن: بھارتی وزیرِ اعظم  نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لی ہیں، آج 17 ستمبر 2020ء کو نریندر مودی 70 برس کے ہو گئے جس پر برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا کہ میں اپنے دوست نریندر مودی کو ان کی 70 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پیغام میں برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے بھارتی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ سے جلد ملاقات کی اُمید رکھتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کے باعث مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا۔

قابض بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں گزشتہ روز  نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اور  نوجوان کی تشدد زدہ لاش رات گئے پھینکی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، 2 نوجوان شہید

Related Posts