نجی ٹی وی میزبان ندا یاسر کے بعد عفت عمر کو بھی سستی شہرت کیلئے حساس موضوع پر ہرزہ سرائی مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے معروف پاکستانی ماڈل اور اینکر پرسن پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر آج کا ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہیں جس کے تحت 1 ہزار 7 سو 93 پیغامات اب تک ارسال کیے جا چکے ہیں جن میں عفت عمر پر سخت تنقید کی گئی۔
اپنے متنازعہ بیان میں اینکر پرسن عفت عمر نے وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے جنسی زیادتی جیسے موضوع کا مذاق بنا دیا۔
عفت عمر نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی جنسی صلاحیت ختم کی جاتی تھی، آج کل جنسی زیادتی پر انسانوں کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ یہی پی ٹی آئی کی کارکردگی ہے۔
متنازعہ بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عفت عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا جن میں مشہورومعروف شخصیات بھی شامل ہیں۔
احمر خان نامی سوشل میڈیا صارف نے عفت عمر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں معروف اینکر پرسن پیپلز پارٹی کی واضح حمایت اور پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتی نظر آتی ہیں جن سے ان کی سیاسی وابستگی ظاہر ہوگئی۔
اداکارہ ندا یاسر اور عفت عمر پر تنقید کرتے ہوئے احمر خان نے کہا کہ عفت عمر اور ندا یاسر دونوں کو دماغی علاج کی ضرورت ہے کیونکہ ان کا رویہ قابلِ نفرت ہے۔
https://twitter.com/MrkhaN7887/status/1307000751454117891
سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر پرسن جیسمین منظور نے کہا کہ عفت عمر سے مجھے اِس طرح کے پاگل پن کی توقع نہیں تھی لیکن میرا خیال ہے کہ ایسے لوگوں سے ہر بات کی توقع کی جاسکتی ہے جو حساسیت نہیں سمجھتے۔
جیسمین منظور نے کہا کہ جنسی زیادتی ایک حساس موضوع ہے اور جو لوگ اس کی اہمیت نہیں سمجھتے، ان سے ہر بات کی توقع کرسکتے ہیں، عفت عمر قابلِ شرم شخصیت ہیں۔
Serious crazy disasters wasn’t expected from her but I guess everything is expected from people who can’t understand the sensitivity of a thing calked rape . You are a shameless person #iffatomar
— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) September 18, 2020
یہ بھی پڑھیں: والدین بننے کے بعد انسان کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔عفت عمر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









