اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں حساس ایجنسی کا نام استعمال کرکے غریبوں کی زمینوں پر قبضے کرنے کے حوالے سے بدنام زمانہ گلبرک ہاؤسنگ سوسائٹی کے کرتا دھرتا اللہ رکھا ناصر نے اسلحہ اور آہنی ہتھیاروں سے مسلح 100 کے قریب غنڈوں کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکٹرزون 4 میں سوسائٹی کی ملکیتی 270 کنال اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔
اللہ رکھا ناصر نے آتشین اسلحے سے مسلح غنڈوں کی مدد سے بھاری مشینری کے ذریعے سیکٹرزون 4 میں فارم ہاؤس نمبر287 اور291 کی چار دیواری کو نہ صرف گرایا بلکہ سوسائٹی کے 2گارڈز معین اشفاق اورآصف حسین کو بھی کلہاڑی اور آہنی راڈ کے وار کرکے زخمی کردیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








