کراچی میں ریڈیو پاکستان کے چینل انچارج کی تقرری چیلنج، نوٹس جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں ریڈیو پاکستان کے چینل انچارج کی تقرری چیلنج، نوٹس جاری
کراچی میں ریڈیو پاکستان کے چینل انچارج کی تقرری چیلنج، نوٹس جاری

کراچی:  ریڈیو پاکستان کے چینل انچارج کی تقرری کو شہرِ قائد کے ایک شہری نے چیلنج کردیا جس پر ڈی جی ریڈیو امبرین جان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اور حالاتِ حاضرہ چینل کے انچارج کنٹرولر محمد طارق چوہدری کی بطور انچارج کنٹرولر تقرری کے خلاف کراچی کے شہری نے عدالت میں درخواست دے دی۔

شہرِ قائد کے رہائشی شہری نے اپنے وکیل مجیب الرحمان کی طرف سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ریڈیو پاکستان کے حالاتِ حاضرہ کے اہم چینل کو الگ یونٹ کا درجہ دیا گیا جس میں حالاتِ حاضرہ اور خبروں کو الگ یونٹ بنایا گیا۔

درخواست میں کراچی کے شہری کا کہنا ہے کہ ایسے کنٹرولر کو انچارج تعینات کیا گیا جس پر ریڈیو پاکستان کے اندر بدعنوانی ثابت ہوئی ہے جس کے خلاف درخواستیں دائر ہیں جبکہ ریڈیو پاکستان عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر چلنے والا ادارہ ہے۔

تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے شہری نے درخواست میں کہا کہ بدعنوانی کے ملزم کو اہم چینل کا سربراہ بنانا عوام کے ٹیکسز کا غلط استعمال ہے۔ کراچی کے مشہور ماہرِ قانون مجیب الرحمان نے ڈی جی ریڈیو پاکستان کو نوٹس بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ریڈیو کی ریٹائرڈ کنٹرولر پر نوازشات، ماہانہ اعزازیہ جاری

Related Posts