کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کاتربیتی مشقوں کا معائنہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Lt Gen Humayun Aziz inspects training exercises in Rahim Yar Khan, Saleh Pat

رحیم یار خان : کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جمعہ کو پاک فوج کی جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کرنے کیلئے رحیم یار خان اور صالح پٹ کا دورہ کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق کراچی اور پنو عاقل گیریژن سے آنے والے فوجی جوانوں نے فیلڈ مشقوں میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے مشقوں کا مشاہدہ کیا اور فوجیوں کی آپریشنل تیاری اور تربیت کے معیاروں کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:غیرملکی سفیروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ کروانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے اظہار تشکر

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا تھا اور چینی مین بلٹ ٹینک وی ٹی 4 کے مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔

Related Posts