اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں سجادہ نشین دربار نون قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا۔بیوہ عورتوں اور یتیم بچوں کی کروڑوں روپے اراضی پر قبضہ کر لیا گیا۔تھانہ بنی گالہ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔
وحید احمد نے تھانہ بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ سبط الحسن شاہ، نور احمد اور غفار کیانی کے ساتھ زمینوں کے متعلق مختلف عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔ کری روڈ پر واقع اراضی کے متعلق عدالت نے حکم امتناعی دے رکھا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








