خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔رزاق داؤد

تازہ ترین

تازہ ترین

خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔رزاق داؤد
خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے جبکہ حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے اِس کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔

پیغام میں مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ حکومت خواتین کو معاشی وسائل تک رسائی دینا چاہتی ہے جبکہ پاکستان میں کاروباری خواتین قرض اور فنڈنگ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک اسکیم دی۔ 

وزیرِ اعظم کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے کاروباری خواتین کیلئے ری فنانس کی سہولت موجود ہے۔ ایس بی پی نے 0 فیصد پر بینکوں کو فنڈز فراہم کیے۔ بینک 5 فیصد شرحِ سود کے ساتھ قرض دیں گے۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ 50 لاکھ روپے تک قرضے دئیے جائیں گے جن میں قرض واپسی کیلئے شرائط آسان رکھی جائیں گی۔ بینک کاروباری خواتین کو 60 فیصد رِسک کوریج بھی دیں گے۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ا،س موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف شعبوں میں کاروبار شروع کریں گی تاکہ ملکی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔ حکومت خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا چاہتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم سے کمرشل امپورٹرز کو صنعت کا درجہ دینے کی اپیل

Related Posts