کراچی کے شہری میٹھا کھانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور جب بات آئے ٹھنڈے اور میٹھے کی تو کراچی میں مختلف قسم کی آئسکریم شہریوں کو پیش کی جاتی ہے اور اگر آپ بھی آئسکریم کھانے کے شوقین ہیں تو ایم ایم نیوز نے بہترین مقام کی تلاش کے حوالے سے آپ کی یہ پریشانی ختم کردی ہے۔
ہم نے کچھ ایسے آئس کریم پارلرزکا انتخاب کیا ہے جہاں بیٹھ کر آپ مزیدار آئسکریم کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔
مہران آئس کریم
سب کہتے ہیں کہ ہم خوشیاں بیچتے ہیں۔۔۔ نارتھ کراچی میں واقع مہران آئس کریم کایہ سلوگن ہے اور یہاں صارفین کو مختلف اقسام کی آئسکریم پیش کی جاتی ہے۔
کٹ کیٹ ، ونیلا، چاکلیٹ اور دیگر فلیوز میں آئسکریم کھانے والے اپنی انگلیاں چاٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
یہاں آنے والوں کو صرف آئسکرین نہیں بلکہ گرما گرم مزیدار بریانی، شربت اور دیگر مزیدار کھانے پینے کی اشیاء اپنے صارفین کو پیش کی جاتی ہیں۔
یہاں 18 ذائقوں میں آئس کریم پیش کی جاتی ہے۔ مہران آئس کریم کی قیمت 100 سے لے کر 1000 روپے تک ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

















