کراچی: ڈیفنس کے علاقے سے زیر تعمیر بنگلے سے سات انسانی کھوپڑیاں ملنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بنگلے میں اور بھی انسانی ہڈیاں موجود ہیں، تاہم تحقیقات کے بعد اس کی اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اعضا تین سے چار سال پرانے لگتے ہیں، بچے پریکٹیکل کرکے ڈاکٹر بنتے ہیں اُن کی پریکسٹس کا سامان لگتا ہے، حتمی صورتحال تحقیقات ہونے پر واضح ہوجائیں گی۔