وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt mulls legal action against dissident assembly members

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے شیڈول میں نئے قواعد شامل کرنے کی منظوری دے گی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بجلی کے شعبے کی اصلاحات سے متعلق ایک رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کی منظوری اور پاکستان ریلوے کی تنظیم نو اور بحالی کے منصوبے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

اجلاس میں افغانستان کے لئے ویزا سسٹم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب اور غیر فعال ہونے سے متعلق انکوائری بھی پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: افغان امن عمل، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

وفاقی کابینہ اسلام آباد کلب کے منتظم کی تقرری کی منظوری دے گی اور ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔

Related Posts