وزیرِ اعظم عمران خان کویت کے امیر کے انتقال پر رنجیدہ ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کل کابل کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی رحلت پر رنجیدہ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کویت کے امیر عزت مآب جناب صباح الاحمد الجابر کی رحلت پر نہایت رنجیدہ ہوں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم محترم ولی عہد آلِ صباح اور اہلِ کویت سے امیرِ کویت کے انتقال پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک کویت تعلقات کے حوالے سے جناب امیر صباح الاحمد الجابر الصباح کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کویت میں صباح الاحمد الجابر الصباح کے انتقال کے بعد شیخ نواف الاحمد کو نیا امیر مقرر کردیا گیا۔ نئے امیر کی عمر 83 برس ہے۔

 خلیجی ریاستِ کویت کے امیر صباح الاحمد کا انتقال گزشتہ روز دوپہر کے وقت ہوا جس کی تصدیق کویت کے شاہی خاندان اور عالمی میڈیا نے کی۔

مزید پڑھیں: کویت میں شیخ نواف الاحمد نئے امیر مقرر

Related Posts