گھریلو صارفین ہوجائیں تیار، گیس میٹر کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیاگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

گھریلو صارفین ہوجائیں تیار، گیس میٹر کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا
گھریلو صارفین ہوجائیں تیار، گیس میٹر کا کرایہ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا

اسلام آباد:گھریلو صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایا بھی 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا۔

گیس کے صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کئے جائیں گے،مجموعی طور پراس مد میں 22 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور کیا گیا ہے، ای سی سی نے گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی ہے۔ا سٹیل ملز کے 49 فیصد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک ملے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کورونا کے خلاف سرگرم، کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Related Posts