کراچی :پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21میں مرزا ندیم بیگ بلامقابلہ چیئرمین اور مبشر عمر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔
خواتین کی مخصوص نشست پر شیریں ایم عارف کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پی سی ڈی ایم اے کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام میں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیاگیا۔