راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانے کے ماہر سمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن خفیہ معلومات پر بویا کے علاقے میں کیا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔جنہیں ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔