کراچی :نارتھ کراچی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نکائی کی درخواست پر مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے کاموں کی منظوری دی تھی جس کے بعد’’صفائی مہم ‘‘شروع کردی گئی ہے۔
صفائی مہم میں نارتھ کراچی اور گلبرگ ٹاؤن حصہ لے رہے ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں سیکٹر 6-B اور سیکٹر 6-C میں ہیوی مشینری اور سینیٹیشن اسٹاف کی مدد سے صفائی کا کام کیا جارہاہے۔
نکائی کے اعلامیے کے مطابق مشیر قانون، ساحلی ترقی و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب مرتضیٰ وہاب ساتھ اجلاس میںنارتھ کراچی صنعتی ایریا کے صنعتکاروںنے مطالبہ کیاتھا کہ صنعتی ایریا میں ہنگامی بنیادوں پر ہفتہ صفائی منایا جائے۔
جس کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے موقع پر موجود ڈپٹی کمشنرسینٹرل محمد بخش دھاریجو اورمیونسپل کمشنر مس سمیرا کو فوری طور ہدایات جاری کرتے ہوئے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میںہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔