چارسدہ :خیبر پختونخوا پولیس نے ڈھائی سالہ بچی زینب کو اغواء، زیادتی اور قتل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار شخص جس کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے ،ملزم نے زینب کو اغوا ، زیادتی اور قتل کرنے کا جرم تسلیم کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی فراہم کردہ معلومات پرآلہ قتل اور مقتولہ کا جوتا بھی برآمد کیا ہے۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
چارسدہ میں ڈھائی سالہ بچی زینب کو جنسی زیادتی کے بعد انتہائی بے دردی سے قتل کیا گیا جس کے بعد عوام الناس نے انصاف کا پرزور مطالبہ تھا۔
میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا تھاکہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی تھی جس کے بعد اس کے پیٹ پر تیز دھار ہتھیار سے وار کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔بچی کے جسم پر متعدد تشدد کے نشانات بھی ملے تھے۔