گلستان جوہر میں واقع برف پانی لمکا پر شہریوں کو نت نئے فلیورزمیں لمکا پیش کیا جاتا ہے، برف پانی لمکا کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے کراچی میں کریلہ فلیور متعارف کروایا ہے۔
کھارادر کے علاقے میں مشہور اسپیشل ہانڈی لمکاپر کسٹمرز کو گلاس کے بجائے ہانڈی میں لمکا پیش کیا جاتا ہے، یہاں پائن اپیل، لیچی اور اورنج کے علاوہ مختلف فلیورز موجود ہیں۔
ڈی ایچ اے کھڈہ مارکیٹ میں واقع آئس موکس لمکا کے فلیورز کے معاملے میں اپنی مثال آپ ہے، یہاں دھواں دھار لمکا پینے والوں کو ایک منفرد ذائقہ فراہم کرتا ہے۔