وزیراعلیٰ پنجاب نے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

CM Buzdar summons price control committee meeting today

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیاہے ۔

اجلاس میں مقررہ قیمتوں پر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات پر غور کیا جائے گا اور موجودہ نرخوں پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزراء اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور افراط زر کو برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت بھاری ٹیکسز ختم کرے، معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر قیصر بنگالی

واضح رہے کہ پنجاب میں آٹا، چینی ، سبزی، گوشت ، دالیں اور تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے۔

Related Posts