اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجناس کی قیمتوں میں کمی سے متعلق آج ہونیوالا اہم اجلاس ملتوی کردیا گیا، کل اجلاس ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونیولا اجلاس ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کرکے کل کی تاریخ طے کی گئی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم غیر قانونی منافع خوروں کے خلاف براہ راست کارروائی کریں۔
دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے لئے اس سے زیادہ خوشخبری ہے کہ کورونا کے باوجود بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر ستمبر 2020 میں بڑھ کر 2اعشاریہ 3 بلین ڈالر ہوگئیں۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کیا کہ ترسیلات زر گذشتہ ستمبر کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ اور اگست 2020 سے نو فیصد زیادہ ہیں۔