پشاور: چترال کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایس پی انویسٹی گیشن خالد خان اقوام متحدہ امن مشن کے لئے منتخب ہو گئے۔اس طرح جنت نظیر وادی چترال کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا۔
چترال کے چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایس پی انوسٹی گیشن خالد خان یو این امن مشن کے لئے منتخب ہوگئے، وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں خیبر پختون خوا پولیس کی نمائندگی کریں گے۔
یاد رہے کہ خالد خان اپنی محنت کے بل بوتے پر پولیس کے اپر کورس میں صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں اور یہی نہیں بلکہ وہ ایف اے اور بی اے میں ضلع چترال میں ٹاپ بھی کرچکے ہیں، ان کے اس اعزاز نے خیبر پختون خوا پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








