پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 33 کروڑ کی منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 33 کروڑ کی منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 33 کروڑ کی منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کراچی اور بلوچستان میں اسمگلرز کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 33 کروڑ روپے منشیات برآمد کر لیں جبکہ 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ، وندر بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے سبزی سے بھرے مزدا ٹرک سے سبزی میں چھپائی گئی 46 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس برآمد کرکے 1 ملزم کو گرفتار کیا۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 754 کلو گرام چھالیہ، 576 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 490 پیکٹ بھارتی گٹکا اور متفرق اشیاء برآمد کی گئیں۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر ایک اور کارروائی میں 1 لاکھ 35 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ہوا۔

سپر ہائی وے کراچی سے چیکنگ کے دوران 4 مختلف ٹرکوں سے 29 ہزار 686 کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی جبکہ 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی منشیات، چھالیہ، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء کوسٹ گارڈز نے تحویل میں لے لیں۔

اس کے علاوہ 5 عدد مزدا ٹرک اور 9 ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی اشیاء اور منشیات کی مالیت 33 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

Related Posts