باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

پشاور: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان سے سرحد پار دہشت گردوں نے پاک فوج پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حالدار تنویر شہید ہوئے جبکہ 1 جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل افغانستان کے ساتھ سرحدی مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں تاہم افغان سرزمین تمام تر سفارتی کاوشوں کے باوجود پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 سپاہی شہید ہوگیا۔ 

گزشتہ ماہ آئی ایس پی آر  کے مطابق  پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان صابر شاہ شہید ہوا۔ فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ باجوڑ سیکٹر میں پیش آیا۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد پر قائم پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ، 1 سپاہی شہید

Related Posts