کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف آج 52 سال جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود 31 سال کے ہوگئے ہیں، کرکٹ شائقین کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کیلئے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف 14 اکتوبر 1968 کوکراچی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 37 ٹیسٹ، 166 ایک روزہ ، 156 فرسٹ کلاس اور 249 اے لسٹ میچوں میں شرکت کی۔
راشد لطیف نے اپنی وکٹ کیپنگ کی وجہ سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی تاہم میچ فکسنگ کے تنازعات کی وجہ سے ان کا کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود 14 اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہوئے، شان مسعود 23 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
شان مسعود نے 127 فرسٹ کلاس میچز، 92 اے لسٹ اور 58 ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلے ہیں۔ شان مسعود پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطان جبکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔