کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری، متاثرہ فیکٹری منہدم ہوگئی، آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
شیر پاؤ کالونی میں لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گلیکسی لنڈافیکٹری میں جمعہ کی صبح ساڑھے نو بجے آگ لگی۔
فائر فائٹرز نے بتایا کہ آگ مستقل طور پر بڑھ رہی ہے اور قریبی فیکٹری میں بھی پھیل چکی ہے۔ پہلی فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی۔ریسکیو کارکنوں کا کہنا ہے کہ آگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔