کراچی: بلدیہ شرقی میں عارضی کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کا بل تیار کرنے کے حوالے سے میونسپل کمشنر شرقی وسیم مصطفی سومرو کا حکم نامے کو لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مسترد کرتے ہوئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے جس میں عزیر شاہ کو عارضی ملازمین کا سیلری پول انجاچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے اپنی 10 اکتوبر کی خبر میں نشاندہی کی تھی کہ عارضی ملازمین کی تعداد میں گھپلا ہے اور ایک بڑی تعداد ان عارضی ملازمین میں گھوسٹ ملازمین کی ہے۔ ان گھوسٹ ملازمین کی تنخواہ آدھی اور بعض کی پوری تنخواہ بلدیہ شرقی کے افسران میں بندر بانٹ کی جارہی ہے۔

اس حوالے سے ایم ایم نیوز ٹی وی نے اس خبر میں نشاندہی کی تھی کہ متعدد خبروں کی اشاعت کے باوجود میونسپل کمشنر شرقی وسیم مصطفی سومرو نے نوٹس لے کر ان گھوسٹ ملازمین کو علیحدہ کرنے کے بجائے ان کی تنخواہ کا بل تیار کروانے کی غرض سے پہلے ڈاکٹر آصف کو ماہ اگست کی تنخواہ بنانے کے لیے عبداللہ کے ساتھ کام کرنے پر لگایا گیا۔
تاہم اصل سیلری پول انچارج وقاص رضانے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہ بنانے سے انکار کرتے ہوئے ایم سی کو تحریری طور پر 20 جولائی 2020کوکہا تھا کہ مجھے اب تک سابق سیلری پول انچارج عبداللہ نے عارضی ملازمین کی تنخواہوں کا ریکارڈ نہیں دیا ہے،اس لیے میں ان کی تنخواہ کے بل تیار نہیں کر سکتا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








