کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں صوبہ میں توانائی کی صورتحال کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر بحری امور سید علی زیدی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوھر بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوھر نے گورنر سندھ کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور کے الیکٹرک پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں حیسکو اور سیپکو کے معاملات بھی زیر غور آئے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ بجلی کے پیداواری اور ترسیلاتی نظام میں بہتری وقت کی ضرورت ہے تاکہ صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔