کراچی، شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں دھماکا،متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر نے بتایا کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی علاقے میں پہنچ گئی ہے، ایس ایس پی ساؤتھ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 3افراد زخمی جبکہ تین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شیخوپورہ میں موٹر وے انٹر چینج کے قریب گاڑی الٹ گئی، ماں اور 2 بچیاں جاں بحق

Related Posts