کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور رہائی کا معاملہ، آئی جی سندھ غیر معینہ مدت کیلئے چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔
با خبر ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کراچی عمران منہاس بھی صورتحال سے دلبرداشتہ ہیں، انہوں نے دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تمام افسر کل سے صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے دیگر کئی افسروں کے بھی رخصت پر جانے کا قوی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔ پولیس افسران اور ملازمین اس واقعے سے دل برداشتہ ہیں، ان حالات میں مزید کام نہیں کر سکتا۔اس لئے رخصت پر جارہا ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پولیس افسران نے بھی چھٹیوں پر جانے کیلئے درخواستیں تیار کرلی ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








