جمال خشوگی کی منگیتر نے سعودی شہزادے کیخلاف امریکا میں قتل کامقدمہ درج کرادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Khashoggi’s fiancee sues Saudi Crown Prince in US over murder

واشنگٹن: سعودی صحافی جمال خشوگی کی منگیتر نے دو سال قبل استنبول میں قتل پرسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور دیگر عہدیداروں کیخلاف امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کرادیا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کے قتل میں محمد بن سلمان اور 28 دیگر افراد ملوث ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جمال خشوگی کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کے حکم پر استنبول میں بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں مارا گیا تھا اور قاتلوں نے جمال خشوگی کی ہڈیاں تلف کردی تھیں جبکہ مقتول کے چہرے کی جلد سالم اتاری گئی تھی۔

مزید پڑھیں:ترکی میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوزویب سائٹس بند

اس واقعہ کے بعد ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی مزید بڑھی گئی تھی جس پرامریکا اور ترکی کے دباؤ کے بعد ریاض میں 13 سعودی افرادپر مقدمہ چلایا گیا اور انہیں سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Related Posts