کراچی: ڈی ایم سیز کے محکمہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ میں کرپشن کا بازار گرم ہوگیا۔ شہر کراچی میں ایک بار پھر قوائد و ضوابط ضوابط کے بغیر 3اضلاع میں بیرونی اشتہارات لگانے کے لیے وال پیسٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔
بھاری نذرانوں کے عوض بلدیہ وسطی، جنوبی، اور شرقی میں بیرونی اشتہارات (وال پیسٹنگ) شروع کردی گئی، ایک مشروب ساز کمپنی نے 2 آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کمپنیز سائن ویز۔ اور کائنیٹک کو ٹھیکہ دے رکھا ہے۔
قوائد و ضوابط کے تحت کسی بھی وال پیسٹنگ کے لیے ضروری ہے کہ اس سائٹ کا ٹیکس متعلقہ ڈی ایم سی کو ایڈوانس میں بذریعہ پے آرڈر ادا کرنا ہوتا ہے تاہم ان تینوں ڈی ایم سیز میں ذرائع کے مطابق اب تک کسی نے پے آرڈر بیرونی اشتہار کی مد میں جمع نہیں کرائے ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








