مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج سے ہوا،دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ

تازہ ترین

تازہ ترین

مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج سے ہوا،دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ
مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج سے ہوا،دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ

کراچی:بم ڈسپوزل اسکواڈنے کہاہے کہ مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیز، و دیگر دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسکن چورنگی دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ دھماکاگیس لیکج کے باعث پیش آیا، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈیز، و دیگر دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم نے متاثرہ عمارت کادورہ کیا۔

ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل کے فلیٹ کاگیس کنکشن کٹاہواہے جبکہ دوسری، تیسری اور چوتھی منزل کے کنکشن لگے ہوئے ہیں۔اس سے قبل ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایاتھا کہ ایس ایس جی سی کی ساری گیس لائنیں اور عمارت میں لگے تمام گیس میٹرز محفوظ ہیں۔

مسکن چورنگی دھماکا گیس لیکج سے ہوا،دھماکا خیز مواد کے شواہد نہیں ملے، بم ڈسپوزل اسکواڈ

عمارت کوگیس فراہمی فوری طورپربندکردی گئی ہے۔واضح رہے کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، جس میں 5افرادجاں بحق جبکہ خواتین سمیت 28افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دومنزلیں اورگراؤنڈفلورمکمل طورپرتباہ ہوگیا جبکہ دودکانیں اورایک نجی بینک کوشدید نقصان پہنچا۔

وزیراعلیٰ سندھ اورآئی جی سندھ نے دھماکے کانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، ڈی جی رینجرزمیجرجنرل عمربخاری نے جائے وقوعہ کادورہ کیااور متاثرہ جگہ کا معائنہ کیاجبکہ خستہ حال متاثرہ عمارت کودیگررہائشیوں سے خالی کرالیاگیاہے۔

Related Posts