اسلام آباد: شہر اقتدار کے علاقہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں راولپنڈی کی رہائشی حسینہ بی بی پولیس اور جعلی صحافیوں کے ساتھ مل شہریوں کو بلیک میل کرنے لگی۔مکروہ دھندے میں تھانہ گولڑہ کے اہلکاربھی مبینہ طور پر شامل ہیں جبکہ دو جعلی صحافی بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون نے فرنیچر کے تاجر کو بلیک میل کرکے اس کے خلاف زنا کاری کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔ حسینہ بی بی دختر تاج محمد محلہ قاسم آباد راولپنڈی کی رہائشی نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دی کہ مورخہ19-10-2020کواس نے فرنیچر کی خریداری کیلئے فضل ربی نامی شخص سے رابطہ کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








