سعودی عرب کا قومی سفیر کے عہدے کیلئے دوسری بار خاتون کا انتخاب

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب کا قومی سفیر کے عہدے کیلئے دوسری بار خاتون کا انتخاب
سعودی عرب کا قومی سفیر کے عہدے کیلئے دوسری بار خاتون کا انتخاب

ریاض: سعودی حکومت نے  آمال یحییٰ المعلمی کو ناروے کیلئے اپنی سفیر مقرر کیا ہے جو ملک کی دوسری خاتون سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پہلی بار سعودی حکومت نے خاتون سفیر کا انتخاب امریکا کیلئے کیا تھا جن کا نام شہزادی بنت بیندر تھا جو آج بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورِ حکومت میں بہت سے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے گئے، دونوں خاتون سفیروں کا تقرر بھی ان کے دور کا تاریخی اقدام ہے جو یادگار قرار دیا گیا ہے۔

قبل ازیں آمال یحییٰ المعلمی سرکاری اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہیں اور تعلیم کے میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دئیے۔ گزشتہ برس انہیں ڈی جی انٹرنیشنل ریلیشنز، سعودی انسانی حقوق مقرر کیا گیا تھا۔

معروف سعودی ادیب یحییٰ المعلمی کی صاحبزادی آمال یحییٰ المعلمی اقوامِ متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ یحییٰ المعلمی کی ہمشیرہ بھی ہیں جبکہ سعودی حکومت نے قبل ازیں کبھی کسی خاتون کو سفیر کے عہدے کیلئے مقرر نہیں کیا۔

عالمی سطح پر سعودی حکومت کے اِس اقدام کو ستائش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے، سعودی عرب میں خواتین کو سفارت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبہ جات میں بھی نمائندگی اور ترقی کے مواقع حاصل ہو رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: غلطی سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی بھارت میں گرفتار

Related Posts