راولپنڈی:شالے ویلی کا رہائشی 13سالہ عثمان غنی 19 اکتوبر سے لاپتہ ہے،عثمان غنی 19 اکتوبر کو اس کے والد نے کینٹ کے علاقے محفوظ روڈ میں واقع ایف جی پبلک سکول چھوڑا اور وہ اپنے آفس سے چلے گئے،اس کے بعد سے عثمان کا کچھ پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہے۔
عثمان غنی کے تایا محمد عارف جاوید نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عثمان غنی کو جب 19 اکتوبر کو اسکول سے چھٹی ہوئی تو وہ اسکول سے نکلا اور تا حال گھر نہ پہنچ سکا،ہم نے عثمان غنی کو ریلوے اسٹیشن ہوائی اڈے بسوں کے اڈوں پر ہاسپیٹل اور پناہ گاہوں میں ڈھونڈا لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
پھر ہم نے تھانہ کینٹ راولپنڈی میں عثمان غنی کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی،پولیس کے ساتھ ہم نے ہر جگہ پر سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی لیکن ابھی تک کی کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








