برطانیہ میں مرغیوں سے جنسی زیادتی، بیوی نے شوہر کو جیل بجھوادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانیہ میں مرغیوں سے جنسی زیادتی، بیوی نے شوہر کو جیل بجھوادیا
برطانیہ میں مرغیوں سے جنسی زیادتی، بیوی نے شوہر کو جیل بجھوادیا

لندن:پالتو مرغیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو اس کی بیوی نے ہی جیل کی سلاخوں کے پیچھے بجھوا دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی بیوی نے شوہر کی جانب سے اپنے گھر کے تہہ خانے میں رکھی ہوئی پالتو مرغیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کی ویڈیو بنائی۔

بریڈ فورڈ کی عدالت کے جج نے اس شخص کے اس اقدام کو انتہائی نچلے درجے کا اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے اس کو تین سال جیل کی سزا سنا دی۔متعلقہ شخص کی بیوی نے بھی اس گھناؤنے فعل میں شوہر کی مدد کرنے کا اعتراف کیا۔

لیکن اس خاتون نے عدالت کو اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے ثبوت بھی پیش کیے جس کے باعث وہ سزا سے بچ گئی اور عدالت نے بے قصور قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ یہ جرم اس وقت منظر عام پر آئے جب نیشنل کرائم ایجنسی نے یارک شائر کے علاقے بریڈ فورڈ کے علاقے گریٹ ہارٹن میں ایک گھر پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹیلی جنس بنیاد پر چھاپہ مارا۔

Related Posts