اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5ملزمان گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹر سائیکلیں چھیننے والے 5ملزمان گرفتار
اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹر سائیکلیں چھیننے والے 5ملزمان گرفتار

کراچی: اے وی ایل سی نے شہر کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان صرف125موٹرسائیکلوں پر ہاتھ صاف کرتے تھے۔

اے وی ایل سی نے سہراب گوٹھ سچل، سائٹ، سپر ہائی وے۔ قائدآباد کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، پولیس کے مطابق ملزمان دو پولیس اہلکاروں سے بھی ہنڈا 125 مو ٹر سا ئیکل،پستول اور موبائل فون چھین چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے 3موٹر سائیکلیں، ایک عدد پستول اور ایک چھینا گیا موبائل فون بر آمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے ستمبر 2020میں PCطفیل خان جو کہ ماڈل کالونی ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ اسکی 125موٹر سائیکل اور اسکا لائیسنس یافتہ پسٹل اور VIVOموبائل فون اسلحہ کے زور پر چھینا تھا-

دوسری جانب ملزمان نےPCوقار متعینہ تھانہ سچل سے بھی مورخہ 17.10.2020کو اسکی AFRموٹر سائیکل 125اسلحہ کے زور پر چھینی تھی جو کہ برآمد ہو چکی ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اپنی سہولت کے لئے ایک رکشہ بھی ساتھ رکھتے ہیں جو کہ ملزم رحیم سے برآمد ہو چکا ہے۔ملزمان زیادہ تر وارداتیں سہراب گوٹھ سچل، سائیٹ،سپر ہائی وے، قائدآبادکے علاقوں میں کرتے تھے۔

Related Posts