ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد کے طالب کو بے دردی سے قتل کردیا گیا

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پر نوجوان طالب علم علی حیدر کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ علی حیدر کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق مقتول حیدر علی نے حال ہی میں ایم فل پلانٹ پیتھالوجسٹ، ایگریکلچرل یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا تھا۔ مقتول کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر انہیں امریکا کی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی میں اسکالر شپ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

مگر اس چراغ کو جلنے سے پہلے ہی بجھا دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں اور قاتل جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایک بار پھر دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ گیا ہے، آج بھی پشاور کے مدرسے میں بم دھماکے کے نتیجے 8بچے شہید ہوگئے تھے۔

Related Posts