کراچی :گورنر سندھ عمران اسماعیل حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان ،مشیر گورنر علی جونیجو ،اراکین اسمبلی حلیم عادل شیخ ،خرم شیر زمان ،جمال صدیقی ،ارسلان تاج اور پی ٹی آئی کراچی کے ڈویژن کے سینئر نائب صدر محمود مولوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر افسران کے ساتھ اجلاس کریں گے۔
اجلاس میں حیسکو کے دائرہ اختیار کے اضلاع میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے ہمراہ حیدرآباد کے صنعت کاروں کے مسائل کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے۔