لاہور میں کورونا کا حملہ، میو اسپتال میں مریضوں کے آپریشن ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore’s Mayo Hospital postpones surgeries after coronavirus cases rise

لاہور: شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے میواسپتال انتظامیہ نے مریضوں کے آپریشن ملتوی کردیئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد میں کورونا پازیٹو آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔میو اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کئے جارہے ہیں، صرف ہنگامی صورتحال اور کینسر کے کیسز لئے جائینگے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 57 متاثرہ افراد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل 18 مریضوں میں سے 8 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔

صوبے میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی تعداد 103314 ہے ، جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 207 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 2 ہزار 336 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بازاروں ، شاپنگ مالز ،ریستوران، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیزکی پابندی یقینی بنانے کیلئے صوبوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:بخار، سردرد، شوگرسمیت 94 ادویات مزید مہنگی، قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرکاری اور نجی دفاتر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Related Posts