لاہورہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات دائرکرنےوالوں کےخلاف کارروائی کاحکم دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Lahore-High-Court
مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے آئی جی پنجاب کو جھوٹے مقدمات دائر کروانے والوں کے خلاف کارروائی  کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران نشتر کالونی تھانہ کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ کے مدعی نے ملزم سے صلح کرلی، مدعی نے عدالت کو بتایا کہ عدالت ملزم کو رہا کر دے۔

جسٹس قاسم خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ مقدمہ درج کروا کے ملزموں سے صلح کر کے رہا کرنے والے مدعیوں کے خلاف سیکشن 182 کے تحت کارروائی کی جائے، پہلے مقدمہ درج کرواتے اور بعد میں ملزموں کو رہا کروانے آ جاتے ہیں۔

جسٹس قاسم خان نے آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ عدالت نے ملزم کی صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے خارج کر دی۔

Related Posts