نکاٹی کے زیراہتمام جشن ِ عید ِ میلادالنبیﷺ کی پروقار تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی :نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے زیراہتما م کیپٹن اے معیز خان آڈٹیوریم میں جشن ِ عید ِ میلاد النبی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں مشہور و معروف نعت خوا قاری محمد اسد الحق، صبیح ا لرحمانی ، محمدذیشان قادری نے محفل کو پرُنور اور منور کیا جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر فہیم دانش نے انجام دیے ۔

ملک کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرجمیل راٹھور نے اس موقع پر عید ِ میلاد النبی کے فضائل و برکات بیان کیے اور خصوصی دعا کی۔

مزید پڑھیں: صنعتکاروں نے بجلی نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا، اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شارق وہرا ، نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، نائب صدر نعیم حیدر،سینئر ممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی سید عثمان علی، فراز مرزا، سی ای او این کے آئی ڈی ایم سی صادق محمد، صدر سائٹ ایسو سی ایشن آف ا نڈسٹری عبدالہادی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Posts